131

موناکو میں ہوا سرکس فیسٹیول

موناکو میں انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سب کو حیران کردیا۔موناکو میں42ویں سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا انعقا دکیا گیا۔

موناکو  اس شاندار فیسٹیول میں شرکت کیلئے کئی ممالک سے مختلف سرکس ٹیمیں مونٹی کارلو پہنچیں جہاں کئی ایکروبیٹس نے اپنے غیر معمولی فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ اس سرکس فیسٹیول میں جہاں ماہر کرتب بازوں نے اپنے منفرد کرتبوں کا مظاہرہ کیا وہیں مختلف فنکاردلچسپ و عجیب کمالات دِکھا کر حاضرین کو حیرا ن کرتے بھی نظر آئے ۔ گیارہ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سب کی توجہ حاصل کئے رکھی جبکہ کرتب بازوں کے ساتھ ساتھ جانوروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرکے حاضرین کو بھرپور لطف فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں