151

ٹوئٹر پر ماہرہ کو مداحوں کے عجیب سوالات کا سامنا

کراچی:   ٹوئٹر پر ماہرہ خان سے انکے پرستاروں نے مختلف سوالات کئے جن میں کچھ دلچسپ اور کچھ تلخ تھے۔ ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ سمجھ نہیں آتا ماہرہ خان کو ہر ڈرامے میں بارش سے اتنی محبت کیوں ہو جاتی ہے، جس کے جواب میں ماہرہ نے کہا ہر ڈرامے میں ایک سین ہوتا ہے جس میں بارش ہورہی ہوتی ہے تاہم بارش میں اداکاری کرنا آسان نہیں ہے۔ دوسری جانب ایک مداح نے طنزیہ سوال کیا کہ لکس سٹائل اور ہم ایوارڈ کا نام تبدیل کر کے ماہرہ خان ایوارڈ کر دینا چاہئے جسکے جواب میں ماہرہ نے کہا میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں۔ ماہرہ خان کی عمر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک شخص نے کہا انسانیت سے اس وقت اعتبار اٹھ گیا جب 40 سال کی ماہرہ خان کو ڈرامے میں 12 ویں کلاس کی طالبہ بنا دیا اس سوال کو پڑھ کر انہوں نے کہا میں 40 سال کی نہیں ہوں تاہم انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ انہیں 12 ویں کلاس کی طالبہ کا کرداردینا بہت عجیب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں