142

رابی پیرزادہ نے اپنا پہلا پشتو گانا نقیب اللہ محسود کے نام کر دیا

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ گانے کی ویڈیو مکمل کر لی گئی ہے جبکہ گانے کو آج ملک بھر میں ریلیز کر دیا جائیگا۔

لاہور:  اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے کیریئر کا پہلا پشتو گانا کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے نقیب اللہ محسود کے نام کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ اپنا پشتو ویڈیو گانا آج ریلیز کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ پشتو گانے کی ویڈیو مکمل کی ہے اور اس کو آج ملک بھر میں ریلیز کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پہلے پشتو ویڈیو گانے کو کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے نقیب اللہ محسود کے نام کر دیا ہے، یہ گانا ان کے نام اس لئے کیا تاکہ انکے خاندان والوں کو احسا س ہو سکے کہ فنکار برادری بھی انکے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں