119

ناشتے میں رس بیری کھائیں موٹاپے سے چھٹکارا پائیں

بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کے لیے ناشتے کا انتخاب انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اکثر یا تو ناشتہ ہی نہیں کرتے یا بہت کم مقدار میں غذا لیتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور کم کھانا کھا کھا کر اکتا گئے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں آپ اپنی روزمرہ غذا سے نکالنے کے بجائے شامل کرکے  اپنا وزن کو کم کر سکتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق بیریز کا ناشتے میں استعمال نہ صرف آپ کو تروتازہ رکھتا ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

رس بیریز فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور ہمارے جسم کو روزانہ درکار فائبر کا ایک تہائی صرف ایک کپ رس بیریز میں موجود ہوتا ہے۔ ہمارا جسم دن بھر اس فائبر کو ختم نہیں کر سکتا جس سے ہمار نظام ہاضمہ سست ہو جاتا ہے جس سے آپ کو بھوک محسوس نہیں ہوتی۔

معروف میڈیکل جرنل بی ایم جے میں 24 برس تک کی گئی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری، رس بیری، بلوبیری اور بلیک بیری میں فلیونائڈ نامی کمپاونڈ پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کچھ تجربات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رس بیریز میں موجود کیٹونز نامی کمپاؤںڈ ہمارے میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے جسم میں موجود فیٹ (چکنائی) ختم ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں