140

وفاقی وزیر ساجد طوری کا پاکستانی نثراد آسٹریلوی خاتون کے قتل کا نوٹس

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون قتل کیس، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون ساجدہ تسنیم کے قتل کا شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور غمزدہ خاندان سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مقتولہ کے والد شیر محمد خان سے بیٹی کے قتل پر تعزیت کی ہے۔ انہوں دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انھوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ساجدہ پروین کے قتل پر دلی دکھ و افسوس ہوا ہے اور وزارت سمندر پار پاکستانیز غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اورمقتولہ کے خاندان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے پنجاب پولیس پر زور دیا ہے کہ قتل کی تحقیقات سینئر تفتیش کاروں سے کرایا جائے اور قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنائے۔ساجد طوری نے مزید کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکے ہر مسئلے کو ذاتی طور پر دیکھتے ہیں اور انشااللہ غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم ہو گا۔ انہوں نے کہا ایسے دلخراش واقعات پورے ملک کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں