Hakeem haris nasim Sohdari 124

موسم گرما ، چند مفید پھل اور مشروب

حکیم حارث نسیم سوہدروی

خربوزہ: یہ موسم گرما سستا اور عام نے والا پھل ہے لیکن اب یہ درمیانے موسم میں بھی ملتا ہے جوں جوں گرمی اپنا جوبن دکھاتی ہے خربوزہ بھی اپنا جوبن اور تاثیر دکھاتا ہے -خربوزہ میں اللہ تعالی نے بڑی طاقت رکھی ہے یہ زود ہضم، پیشاب اور اور قبض کشا بھی ہے -پرانے لوگوں کی راے تھی کہ اگر روزانہ ایک خربوزہ کھایا جاے تو پیٹ کے امراض کم ہو سکتے ہیں – کوشش کریں کہ موسم گرما میں روز ایک یا دو خربوزہ ضرور کھائیں اس طرح نہ صرف جسم کی قوتوں قائم رہے گی بلکہ صحت کے ساتھ کء موسمی امراض سے بچا جا سکتا ہے تربوز:طب وصحت کے ماہرین کے مطابق تربوز موسم گرما کا معروف پھل ہے جو اپنے غذائی اور دوائی فوائد میں اپنا ثانی نہیں رکھتا -یہ پھل ہمارے ہاں عام دستیاب ہے اور شوق سے لذت سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کھایا جاتا ہے اگر یہ لال رنگت میں ہو تو شرطیہ میٹھا سمجھا جاتا ہے کہ اس میں چینی ملانے کی ضرورت نہیں ہے یہ گرمی دور کرتا جگر کی اصلاح کرتا پیشاب اور موسمی شدت سے مخفوظ رکھتا ہے چھوٹے بڑے بڑی رغبت سے کھاتے ہیں اور سھل الحصول سستا ہے اس موسم کی شدت سے ہونے والے عوارضات سے بچننے کے لیے قدرت کے اس تحفہ کا استعمال ضرور کریںانار : پرانے وقتوں کے بڑھے بوڑھے کھا کرتے تھے کہ انار ایسا مفید پھل ہے کہ جسکے سرخ اور سفید دانے انسانی صحت کو قائم رکھنے میں بہت موثر ہے اور انار جیسے پھل سے متعلق غلط بھی نھیں ہے -انار کے ہر دانے میں طاقت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے یہ خون پیدا کرتے ہیں ماہرین کے مطابق روزانہ ایک انار کا استعمال یا پھر اس جوس ضرور لیں معدہ کی حرارت ختم کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے کیلا: عید حاضر میں یہ سستا اور عام ملنے والا پھل ہے جو اپنے اندر بڑی غذائی قوت رکھتا ہے یہ پیٹ بھی بھر دیتا ہے اور وزن بڑھاتا ہے کمزور بچوں اور افراد کے لئے بہت اچھا ہے اگر ایک کیلا کھایا جاے تو قبض کرتا ہے البتہ دوتین کیلے کھانا قبض کشا ہے زود ہضم اور توانائی بخش ہے سیب: کسی زمانے میں اسے موسم سرما کا پھل قرار دیا جاتا تھا مگر اب موسم گرما میں ملتا ہے اور کھایا جاتا ہے ایک تحقیق کے مطابق سیب دنیا میں سب سے زیادہ کھانے جانے والا پھل ہے -سیب بڑا توانائی بخش پھل ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے والا معالج سے مخفوظ رہتا ہے لوگ اسے مہنگی سے مہنگی قیمت پر بھی خریدتے اور کھاتے ہیں اور اس کے ذائقہ سے لطف اندوز ہوتے اور صحت حاصل کرتے
ہیں -آپ بھی اس موسم میں اس کا استعمال کریں اور معالج سے دور رہیں سکنجبین پئیں:موسم گرما میں جھلسا دینے والی گرمی بڑی اذیت کا سبب ہوتی ہے اس گرمی میں پیاس بڑی شدت سے لگتی ہے اور منہ خشک رہتا ہے کیونکہ جسم سے پانی بذریعہ پسینہ خارج ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پریشان کم آتا ہے پیاس کی شدت کی کمی اور گرمی کا توڑ کرنے کے لئے مشروبات اور پانی کا استعمال بہت ہوتا ہے -مشروبات کا استعمال نہ صرف گرمی کا اثر کم کرتا ہے بلکہ جسم کی توانائی بحال کرتا ہے – کیونکہ مشروبات میں مٹھاس ہوتی ہے -اس موسم میں ایک مشروب لیموں پانی میں ملا کر پھر حسب ضرورت چینی نمک کٹی برف کے ساتھ دو تین پٹے پودنیہ ملا کر عام استعمال
ہوتا ہے جسے سکنجبین کا نام دیا جاتا ہے یہ سستا سھل الحصول ہے جو عام غریب آدمی کی بھی پہنچ میں ہے اور چند منٹوں گھر پر تیار کیا جاسکتا ہے -موسم گرما کے بعد جب موسم برسات اتا ہے تو اس برساتی موسم( ساون بھادوں) میں شدید حبس ہوتی ہے کپڑے جسم سے چپکے ہیں اور پسینہ خشک ہونے کا نام نہیں لیتا دل گھبراتا اور ڈوبتا ہے نظام ہضم کمزور ہو جاتا ہے تو اس موسم میں سکنجبین کا استعمال لذت کے ساتھ علاج بھی ہے اور اس موسم کے مسائل سے بچاتا ہے یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے موسم گرما و برسات میں ہمارے خطہ کے لوگ یہ مشروب بڑی رغبت سے پیتے ہیں مصنوعی ذائعقوں والے مشروبات کے مقابل یہ قدرتی اور مفید بھی ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہماری روایت بھی ہے اور ثقافت بھی ہے جو ہر کسی کی دسترس میں ہیں 100 گرام سکنجبین کے اجزاکیلوریز 69کولیسٹرول0 کاربوہائیڈریٹس%10غذاء فائبر 9،8 گرا مپروٹین4،1گرام حیاتین ج 3، 66 ملی گرامپوٹاشیم 138 ملی گرامکیلشیم 25 ،2 ملی گرام فولیٹ % ،3میکزئم 8 ملی گرام کاپر 0،2 ملی گرام لیموں کی سکنجبین نظام ہضم کو درست رکھتی ہے موسم برسات میں عام طور پر معدہ جلد فساد کو قبول کرتا ہے اس طرح یہ اس کا موثر غذائی ودوائی علاج بھی ہے سینے کی بڑھی ہوئی جلن اور تیزابیت اور بدہضمی کے لئے بہت موثر ہے ثقیل اور تقلیل ہوئی
اشیا کو ہاضم بناتی اور معدہ کی سوزش کو دور کرتی ہے -پودنیہ ایسی روشنائی بوٹی ہے کہ صدیوں سے معدہ اور انتوں کے امراض میں موثر تسلیم کی گئی ہے بخار اور کھانسی میں مفید ہے سکنجبین کا استعمال گردوں کی صفائی کرتا ہے گردے ہمارے جسم کا بلڈ پریشر کنٹرول کرتے ہیں یہ تیزابیت کا توازن قائم رکھنے اور جسمانی فلٹر کا کام دیتے ہیں سکنجبین پینے والے افراد پر گردوں کے کام کا بوجھ نہیں ہوتا البتہ حائل بلڈ پریشر والے نمک کا استعمال نہ کریں پودنیہ کی خوشبو سونگھنا ارونا تھراپی کا موثر طریقہ بے موسم گرما اور برسات میں پودنیہ کی خوشبو سردرد کے لئے بہت فائدہ مند ہے لیموں کی سکنجبین وٹامن سے بھر پور ہونیکی وجہ سے جلد کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے لیموں کی سکنجبین کا استعمال موسم گرما اور برسات میں استعمال بڑھتی ھوء عمر کے اثرات کے علاوہ چہرے کی جھریوں کو کم کرتا اور موسمی اثرات سے مخفوظ رکھتا ہے پودنیہ افسردگی بے چینی جیسے عوامل کو زائل کرتا ہے جبکہ سکنجبین کے ساتھ اس کا استعمال سانس کی تکلیف کو دور کرتا اور آنٹی بیکٹریا خصوصیات کو متحرک کرتا ہے گلے کے امراض میں موثر ہے موسم برسات جولائی اگست میں ہمارے ہاں ملیریا کی وبا عام ہوتی ہے تو یہ ملیریا میں بہت موثر تدبیر ہے موسم برسات کے صفراوء بخاروں میں تریاق کا درجہ رکھتی ہے یرقان کے مریضوں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے اور خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو مصنوعی بازاری مشروبات کی بجاے اس سادہ قدرتی اور سستے مشروب کی طرف راغب کریں اور اللہ کی اس نعمت سے فوائد حاصل کریںاملی الو بخارے کا شربت: ہمارے ہاں صدیوں یہ شربت گھروں پر تیار کرکے موسم گرما میں پیا جاتا ہے گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے اور اس سے بچننے کے لیے بہت عمدہ شربت ہے کچی لسی: کچی لسی جو کہ نمکین ہو موسم گرما میں پیاس بجھانے اور گرمی کا مقابلہ کرنے اس کے مضر اثرات سے مخفوظ رہنے کے لئے بہت اچھا مشروب ہے لسی صرف گرمی سے نہیں بچاتی اس کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں نظام ہضم کو درست کرتی ہے لسی کا استعمال انتوں میں خراب بیکٹریا کی افزائش کو کم کرتا ہے مضر کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرتی ہے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے لسی اور نمکین لسی نہ صرف جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا بلکہ نمکیات کی کمی سے بچاتا ہے ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے کیونکہ لسی میں کیلشیم وافر ہوتی ہے لہذا موسم گرما میں عوام کو اس کا بھر پور استعمال کرنا چاہیے تاکہ گرمی کے مسائل سے بچاتا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں