184

ڈگری یافتہ نوجوانوں کو صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مہم کا آغاز

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں پہلی دفعہ ایک ایسی منفرد مہم کا آغاز کیاگیا ہے جس کا مقصد اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان پائے جانے والے خلا کو پرکرنا ہے تاکہ آج کے ڈگری یافتہ نوجوان نئے صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔Let’s paybackکے نام سے اس کمپین کاایک مقصد انڈسٹری کے ماہرین کو یہ ترغیب بھی دینا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں جائیں اور اپنے تجربات و مشاہدات سے نئی نسل کو روشناس کرائیں۔اسی سلسلے کے تحت آج قاسم علی شاہ فائونڈیشن میں ایک نشست کا اہتمام کیاگیا جس میں تعلیم وصنعت سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اوراکیڈمیہ و انڈسٹری کے درمیان پائے جانے والے خلا کو پرکرنے کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔نشست کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف چائے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں