113

قلم فائونڈیشن کے زیر اہتمام ”ورلڈ پنجابی کانفرنس کینیڈا2022 ” کی تعارفی تقریب

باقاعدگی سے کامیاب ورلڈ پنجابی کانفرنسز کروانے پر جسبیر سنگھ بوپارائے مبارکباد کے مستحق ہیں، مدثر اقبال بٹ
قلم فائونڈیشن اور پنجاب ہائوس کے تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے، ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان،ڈاکٹر نبیلہ رحمن
ہم پنجابی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لئے ورلڈ پنجابی کانفرسز کا انعقاد باقاعدگی سے کر رہے ہیں، جسبیر سنگھ بوپارئے
قلم فائونڈیشن اور پنجاب ہائوس کی پنجابی زبان و ادب کے لیے خدمات نا قابل فرامو ش ہیں، حمید اللہ بھٹی کا تقریب سے خطاب
لاہور(سٹاف رپورٹر)قلم فائونڈیشن کینیڈا کے زیر اہتمام گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں ستمبر 2022 میں کینیڈا میں ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس کے حوالے سے تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت پنجابی ورلڈ کانفرنس کینیڈا کے صدر جسبیر سنگھ بوپا رائے نے کی مہمانان خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمنٰ ،طاہرہ سرا، الیاس گھمن ،نعیم مسعود ،وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی محمد افضل ،جان کشمیری، حمید اللہ بھٹی اور بابا نجمی شامل تھے تقریب کی میزبانی پنجابی یونین کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ اور وائس چیئرمین بلال مدثر بٹ نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمٰن نے کہا کہ قلم فاؤنڈیشن پنجابی کے فروغ کے لئے مثالی کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ قلم فاؤنڈیشن کی بنیاد درشن سنگھ نے رکھی تھی انہوںنے پنجابی میں لکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے بہت کام کیا تھا ان کی بیگم نے ان کے بعد ان کے مشن کو جاری رکھا اور اب جسبیر سنگھ بو پا رائے بڑی خوبصورتی سے ان کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان نے کہا کہ درشن سنگھ کی قلم فاؤنڈیشن اور پنجاب ہاؤس کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے اور جسبیر سنگھ بوپا رائے کی موجودگی میں ان تعلقات میں مضبوطی آرہی ہے اس تقریب کا مقصد کینیڈا میں 2تا 4 ستمبر2022 ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس کے دعوت ناموں کی تقسیم ہے ۔مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت حمید اللہ بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب ہائوس اور قلم فائونڈیشن مل کر دنیا بھر کے پنجابیوں کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، میرے لیے فخر کی بات ہے ہم بھی ان کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔جسبیر سنگھ بوپارائے نے کہا کہ درشن سنگھ نے قلم فاؤنڈیشن کا جو پودا لگایا تھا آج تناور درخت بن گیا ہے اور پنجابی کے فروغ کے لئے ورلڈ پنجابی کانفرسز کا باقاعدہ انعقاد کیا جارہا ہے اس سال یہ کانفرنس 2ستمبر سے 4ستمبر تک ہوگی آج میں نے اسی کے دعوت نامے تقسیم کرنے ہیں جن لوگون نے پنجابی کے لئے کوئی خدمات انجام دی ہیں ان کے لئے دعوت ہے کہ وہ آئیں اور کانفرنس میں شرکت کریں مجھے اپنے کاغذات پہنچا دیں تاکہ قانونی لوازمات پورے کئے جاسکیں انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر درشن سنگھ نے اپنی وفات سے قبل قلم فاؤڈیشن کی ذمہ داریاں اپنی بیگم کے سپرد کی تھیں اور انہوںنے یہ ذمہ داریاں میرے کندھوں پر ڈال دیں جنہیں نبھانے میں پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمٰن بہت کام کر رہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جب میری ملاقات مدثر اقبال بٹ سے ہوئی تو یہ لگا ہی نہیں کہ ان سے پہلی ملاقات ہے انہوں نے پنجاب ہاؤس بنا کر پنجابی کی ترقی کی راہیں کھول دی ہیں میزبان مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ قلم فاؤنڈیشن پنجابی اور پنجابی لکھنے والوںکے لئے بہت اہم کام کر رہی ہے ۔اس موقع پر جسبیر سنگھ بوپارائے نے مدثر اقبال بٹ، حمید اللہ بھٹی، ڈاکٹر نبیلہ رحمان، طاہرہ سرا، اصغر پہلوان رحمانی اور ڈاکٹر محمد افضل کو ورلڈ پنجابی کانفرنس میں شرکت کے دعوتے نامے دیئے۔تقریب کے اختتام پر جسبیر سنگھ بوپا رائے نے بھارتی پنجاب میں پنجابی کے فروغ کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے پنجابی میڈیا گروپ کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ کو چادر اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں