263

امریکی چڑیا گھر میں چیتے نے ملازم کا ہاتھ چبا ڈالا

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے چڑیا گھرمیں چیتے نے ملازم کا ہاتھ چبا ڈالا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں نے فلوریڈا کے چڑیا گھرمیں ملازم کا ہاتھ چبانے والے چیتے کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چڑیا گھرمیں صفائی کرنے والے ملازم نے چیتے کے پنجرے میں ہاتھ ڈالا تو چیتے نے ملازم کا ہاتھ دبوچ لیا اورجسم سے الگ کردیا۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرچیتے کو ہلاک کردیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملازم کو پنجروں کی طرف جانے کی اجازت نہیں تھی اوربظاہروہ چیتے کو کچھ کھلانے کے لئے پنجرے کی طرف گیا تھا۔ شدید زخمی ملازم اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں