205

پرچم کشائی کے دوران بھارتی جھنڈا ٹوٹ کرنیچے آ گرا

نئی دہلی: کانگریس کی پرچم کشائی کی تقریب میں فضا میں لہرانے کی کوشش کے دوران بھارتی جھنڈا نیچے آ گرا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کے 137 ویں یوم تاسیس کی تقریت کے موقع پر پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی تاہم بھارتی جھنڈا کھمبے پر لہرانے کے بجائے گر گیا۔

جس کے بعد ایک کارکن نے زمین پر گرے جھنڈے کو سیڑھی کی مدد سے کھمبے پر چڑھ کر لہرایا۔ اس موقع پر راہول گاندھی سمیت پارٹی کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ کانگریس کے مخالفین نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ پرچم نہیں سنبھال سکتے وہ ملک کیسے سنبھالیں گے۔

دوسری جانب کانگریس کے حامیوں نے واقعے کو  ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلطی ہے جس پر غداری کے سرٹیفیکٹ تقسیم نہ کیے جائیں۔ کانگریس سے بڑھ کر ہندوستانی کون ہوگا۔

یاد رہے کہ 3 سال قبل بھارت کے قومی دن کے موقع پر وزیر داخلہ امیت شاہ پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں جھنڈا لہرانے کی کوشش کے دوران پرچم کو زمین پر گرا چکے ہیں جس پر انھیں کافی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں