Cheeta 164

بھارت میں بہادر ماں نے بچے کو چیتے کے چنگل سے چھڑا لیا

بھارت میں بہادر ماں نے چیتے کو پسپا ہونے پرمجبورکردیا اوراپنے بچے کی جان بچا لی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے نیشنل پارک میں رہنے والی کرن بیگا اپنی جھونپٹری میں بچوں کے ساتھ بیٹھی تھیں کہ اچانک چیتا آگیا اوران کے5سال کے بچے کوجھپٹ کرلے گیا۔

inner pic

ماں نے بچے کی زندگی خطرے میں دیکھ کراپنی جان داؤ پرلگا دی اورشور مچاتی ہوئی چیتے کے پیچھے دوڑیں۔ کرن کوپیچھا کرتے اورشورمچاتے دیکھ کرچیتا گھبرا گیا اوربچے کوچھوڑکربھاگ گیا۔

کرن کی آوازیں سن کر جمع ہونے والے لوگ بچے کواسپتال لے کرگئے جوچیتے کے دانت لگنے سے معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بچہ اب ٹھیک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں