Treatment 118

نوجوانوں میں جوڑوں اور پٹھوں کا درد : وجوہات و علاج

عمر رسیدہ یا بوڑھے افراد میں گھٹنے کی تکلیف سب سے زیادہ پائی جاتی ہے کیونکہ جوں جوں عمر میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے اس درد کی شدت میں تیزی آنے لگتی ہے۔

ماہرآرتھوپیڈ ک کے مطابق موجودہ دور میں گھٹنوں کی تکلیف کا مرض نوجوانوں میں بھی عام ہوتا جارہا ہے، اور درد بھی ایسا کہ جس کی وجہ سے زندگی پھولوں کی سیج سے کانٹوں کے بستر میں بدل جائے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر محمد پرویز انجم نے درد کے علاج سے متعلق اہم باتیں بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہرچند ماہ میں ہسپتالوں آنے والے مریضوں میں سے چار سے پانچ مریضوں کی عمر پچاس سال سے کم ہوتی ہے، یہ افراد گھٹنے کی تبدیلی کرارہے ہوتے ہیں۔

کم عمری میں گھٹنوں کے جوڑوں کا درد کیوں ہوتا ہے۔ اس کی دو سے تین وجوہات ہیں، سب سے پہلی وجہ موٹاپا ہے، موٹاپا اگر بیماری کی حد تک بڑھ جائے تو اس مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خطرناک حد تک موٹاپے کی وجہ سے ٹانگوں کے مسلز تباہ ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔ اسی وجہ سے نئے ٹشوز بھی نہیں بن پاتے اور ایسے افراد بہت جلد ہی اوسٹیو ارتھرائٹس(جوڑوں کی بیماری کی ایک قسم) کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس بیماری کے آغاز میں ہڈیوں، مسلز، گھٹنے اور جوڑوں میں درد شروع ہوتا ہے، عام طور پر ہمارا لائف اسٹائل سہل اور آرام دہ ہوچکا ہے اور جسمانی ایکسر سائز یا مشقت کم ہوکر رہ گئی ہے اس وجہ سے ہمارے جسم کا سارا پریشر یا دباؤ گھٹنوں پر آجاتا ہے۔

کسی گھاس والے مقام پر ننگے پاؤں چہل قدمی کرنے سے گھٹنوں کے درد میں بارہ فیصد تک کمی ہوتی ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق کھلی فضاء میں کچھ دیر تک ننگے پاؤں گھومنا تکلیف میں کمی کا باعث بنتا ہے مگر اپنی ایڑیوں کو اوپر اٹھا کر یا پنجوں کے بل چلنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے جوڑوں پر دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں