The Women one hours 116

خاتون نے ایک گھنٹے کے لیے مارکیٹ کرایے پر لے لی، لیکن کیوں؟

کچھ لوگوں اس قدر صفائی پسند ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے ارد گرد کے ماحول اور رہنے والوں سے بھی کراہیت آتی ہے، ایسی ہی ایک امریکی خاتون کی سچی داستان اپنے قاریئن کی نظر کررہے ہیں۔

ایما نامی امریکی خاتون شروع سے ہی کچھ زیادہ صفائی پسند تھی کہ کرونا وائرس کی وبا نے انہیں اور بھی زیادہ محتاط کردیا، کہ جراثیم سے بچنے کےلیے لوگوں سے مکمل طور پر دور ہوگئیں اور اس کام کےلیے انہوں نے دوسروں کے گھر جانا اور ریسٹورنٹس و تفریحی مقامات پر جانا بھی بند کردیا۔

ایما اور ان کے شوہر کو لگتا ہے کہ اطراف کا ماحول اور افراد انہیں جراثیم لگنے کا باعث بن سکتے ہیں اسی لیے وہ خریداری کرنے گئیں تو انہوں نے جراثیم، گندگی اور گندے لوگوں سے بچنے کےلیے پوری سپرمارکیٹ بھی کرائے پر لے لی۔

یقیناً یہ خبر حیران کن ہے کہ کوئی بھی شخص کیسے پوری سپرمارکیٹ کرائے پر لے سکتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایما ہفتے میں ایک مرتبہ پوری سپر مارکیٹ ایک گھنٹے کےلیے کرائے پر حاصل کرتی ہیں تاکہ وہ مارکیٹ میں خریداری کرتے وقت تنہا ہوں اور جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق ایما سپرمارکیٹ انتظامیہ کو کرائے کے ساتھ ساتھ اضافی رقم بھی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ مارکیٹ میں رکھی ہر چیز کو اچھی طرح سینیٹائز کردیں۔

ایما کی کہانی جان کر انٹرنیٹ صارفین کو تجسس ہوا کہ وہ ایک دن کی خریداری پر کتنی رقم خرچ کرتی ہوں گی اور اس رقم کے حصول کےلیے وہ کیا کام کرتی ہیں جو پوری مارکیٹ کرائے پر حاصل کرکے خریداری کرتی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے جواب میں ایما نے انکشاف کیا کہ جب وہ 19 برس کی تھیں تو اپنی ناقابل یقین قسمت کی بدولت لاٹری ٹکٹ سے لاکھوں ڈالر جیتے تھے اور پھر ان پیسوں بھی انوسٹ کردیا تھا، اسی لیے وہ کوئی کام نہیں کرتے اور اپنا وقت زندگی کو خوبصورت بنانے میں صرف کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں