Anti-pill of Corona Virus 106

یورپی یونین کی کرونا سے بچاؤ کی گولی استعمال کرنے کی تجویز

یورپین یونین ڈرگ اتھارٹی نے کرونا سے بچاؤ کی گولیوں کے استعمال کی اجازت دے دی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ڈرگ واچ ڈاگ نے جمعے کے روز انسداد کرونا کی گولی ’میرکس‘ کی ہنگامی صورت میں استعمال کی اجازت دے دی۔

یورپی یونین کے ماہرین نے امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی اس گولی کے استعمال کی اجازت اُس وقت دی جب یورپ میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کا کہنا ہے کہ اس گولی کی منظوری نہیں بلکہ استعمال کی تجویز دی گئی تھی، جس کے بعد یورپی یونین میں شامل 27 ممالک اسے صورت حال دیکھ کر استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔

ای ایم اے نے اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کیں، جس کے مطابق حاملہ اور مانع حمل کی گولیاں کھانے والی خواتین  کے لیے اس کا استعمال ممنوع اور خطرناک ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی نے کرونا سے بچاؤ کے لیے دو گولیاں تیار کی ہیں، جسے ماہرین نے کرونا کے خلاف مؤثر قرار دیا اور بتایاکہ ان کے استعمال سے اموات کی شرح میں کمی آئی جبکہ تشویشناک حالت میں مبتلا مریض بھی شفا یاب ہوئے۔

یہ گولی عام دوا کی طرح منہ سے کھائی جا تی ہے، جو مدافعتی نظام کو متحرک کرتی ہے جس کے بعد کرونا کے اثرات کم یا ختم ہوجاتے ہیں۔ برطانیہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے اس گولی کو منظور کی اجازت دی اور اب وہاں باقاعدہ اسے استعمال کیا جارہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں