Iphone Expnsive 131

دنیا کا قیمتی ترین آئی فون کتنے کا ہے؟

موبائل فونز اب ہر شخص کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن گئے ہیں اگرچہ مختلف کمپنیوں کی جانب سے اب تک کئی جدید اور بیش قیمت فون متعارف کروائے جاچکے ہیں۔

ان میں سے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کا شمار اب اس شعبے میں زیادہ نمایاں ہے لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین موبائل فون بنانے کا اعزاز بھی اسی کمپنی کو حاصل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویسے تو ایک آئی فون کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالرز (سب سے مہنگے ورژن کی) سے کم ہی ہوتی ہے مگر2017 کے آئی فون ایکس نے سب سے مہنگے ایپل فون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

— اسکرین شاٹ

بس اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا آئی فون ہے جس میں لائٹننگ پورٹ کی بجائے چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ موجود ہے۔

ایک روبوٹک انجنیئرنگ کے طالب علم کین پیلونی نے اس آئی فون ایکس کی روایتی چارجنگ پورٹ کو یو ایس بی سی پورٹ سے بدل دیا ہے۔ اس پورٹ کو چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر دونوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔https://www.youtube.com/embed/FVEQJNRmfDQ

اس موڈیفائی آئی فون ایکس کو اشیا فروخت کرنے والی سائٹ ای بے پر 86 ہزار ایک ڈالرز (ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا ہے۔

مگر کین پیلونی نے اسے خریدنے والے کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسے ‘تاریخ ساز ڈیوائس’ کو کسی عام فون کی طرح استعمال نہ کریں یعنی آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ نہ کریں، ورنہ پورٹ بیکار ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اوریجنل آئی فون ایکس کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی تو یہ موڈیفائی ماڈل 80 گنا سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوا ہے۔

اگرچہ کین پیلونی نے آئی فون میں اس تبدیلی کی تمام تر تفصیلات اوپن سورس پراجیکٹ کے طور پر Github میں دی ہیں مگر لائٹننگ پورٹ کو یو ایس بی سی پورٹ سے بدلنا کوئی آسان کام نہیں۔

اس فون کی نیلامی ایک ڈالر سے شروع ہوئی تھی اور پہلے دن کے اختتام تک 3 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔  اس کے بعد اس میں ہزاروں ڈالرز کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ ڈالرز کی پیشکش بھی ہوئی مگر وہ نیلامی کا وقت ختم ہونے سے قبل واپس لے لی گئی۔

اب یہ پروٹوٹائپ آئی فون فروخت ہوچکا ہے مگر وہ طالبعلم اس کام کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یوایس سی سے آئی فونز میں فاسٹ چارجنگ، واٹر پروفنگ اور دیگر کو بہتر بناسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں