Anhoni 113

انہونی : دو دن تک موت کے منہ میں رہنے والا کیسے بچ نکلا؟

لندن : برطانیہ کی ایک غار میں دو دن پھنسے شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا، 240 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے اس کی جان بچائی۔

برطانیہ کے شہر ساؤتھ ویلز کے پہاڑی سلسلے میں بریکن بیکن میں غاروں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے دوران ایک گڑھے میں گر گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مبینہ طور پر یہ شخص 6 اکتوبر کو بریکن بیکنز کی ایک غار کے نظام کی تلاش کے دوران50فٹ گہرے گڑھے میں گرگیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔

خوش قسمتی سے گرنے والا شخص انتہائی تکلیف دہ صورتحال میں ریسکیو ادارے کو کال کرنے میں کامیاب رہا جس نے برطانیہ بھر سے رضاکاروں اور کئی دیگر امدادی ٹیموں کو متحرک کیا۔

مذکورہ ریسکیو آپریشن میں 240 افراد شامل تھے جس میں برطانیہ کی کم از کم آٹھ تجربہ کار ریسکیو ٹیمیں بھی شامل تھیں۔

تقریباً 54 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد اسے غار سے کامیابی کے ساتھ نکالا گیا، یہ آپریشن غاروں کی تاریخ کا سب سے طویل ریسکیو مشن ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں