134

فضائی آلودگی کے باعث دنیامیں ہرسال70لاکھ افرادہلاک ہوجاتے ہیں

       کراچی: ماہرین صحت نے بتایاہےکہ  فضائی آلودگی کے باعث دنیامیں ہرسال70لاکھ افرادہلاک ہوجاتے ہیں۔

ایک رپورٹ کےمطابق ہائی بلڈپریشر،تمباکونوشی اور خوراک سے جڑی بیماریوں کے بعد فضائی آلودگی دنیامیں اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے۔

ہوامیں موجود ایسڈ،مٹی،نائٹروجن آکسائیڈ اور سلفرآکسائیڈ فضائی آلودگی کے مضراثرات کا باعث بنتے ہیں۔فضامیں ان کی موجودگی پھیپھڑوں کے سرطان،دل کی بیماریوں اورفالج کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی رپورٹ کےمطابق فضامیں ان مضرذرات کا اخراج توانائی کی غیرموثراوربغیرکسی ضابطے کے پیداوار اور استعمال کے باعث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام میں ردوبدل کی ضرورت ہے وگرنہ 2040ءتک متوقع اوسط عمر سے قبل سالانہ اموات کی تعداد 4.5ملین ہوجائے گی ان اموات کی 90فیصد تعدادایشیاءمیں ہوگی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں