128

جاپان میں 405 کلو وزنی ٹیونا مچھلی 3 کروڑ سے زائد روپے میں نیلام

جاپان کے مچھلی بازار میں ہونے والی نیلامی میں 405 کلو گرام وزنی ٹیونا مچھلی 3 لاکھ 23 ہزار ڈالر یعنی 3 کروڑ 34 لاکھ 79 ہزار 604 روپے میں فروخت کر دیا گیا۔

جاپان میں ہر سال کے آغاز پر دیو ہیکل مچھلیوں کی فروخت کا میلا سجایا جاتا ہے اور اس میلے کو مچھلیوں کی نیلامی کا سب سے بڑا بازار ہی کہا جاتا ہے۔

رواں برس ہونے والی نیلامی میں 405 کلو گرام وزنی دیو ہیکل ٹیونا مچھلی فروخت کی گئی، 890 پونڈ کی ٹیونا 3 لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر (36.4 ملین ین) میں فروخت ہوئی۔

گزشتہ کئی سالوں کی طرح رواں برس بھی نیلامی میں اس دیو ہیکل ٹیونا مچھلی کو کئی غیر ملکی بولی کنندگان کو مات دیتے ہوئے جاپان کے ایک سوشی ریستوران کے مالک نے خریدا۔

اس بازار میں ہر سال کے آغاز پر دیوہیکل مچھلیاں نیلا می کے لیے پیش کی جاتی ہیں جس میں 5 سال قبل 222 کلو گرام وزنی ٹیونا مچھلی 14 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں