121

دل، نظام تنفس کی بیماریوں اور کینسر سے بچانے والا پھل

پنسلوانیہ : ماہرین صحت کہتے ہیں مالٹا کولیسٹرول لیول کنٹرول کرنے سمیت دل کی صحت، نظام تنفس کے امراض اور کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

پنسلوانیہ اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور مالٹے صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں، اس میں صرف 85 کیلوریز ہوتی ہیں، مالٹے میں چربی، کولیسٹرول یا سوڈیم تو بالکل نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے کہ اس کے متعدد طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ  وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جلد، کولیسٹرول لیول، دل کی صحت اور نظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ترشاوہ پھلوں میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور مالٹے بھی ان میں شامل ہیں، وٹامن سی خلیات کو جسم میں گردش کرنیوالے مضر اجزاء یعنی فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتا ہے، یہ فری ریڈیکلز کینسر اور امراض قلب وغیرہ کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح مالٹے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے عام روزمرہ کے جراثیموں اور انفیکشن جیسے نزلہ و زکام وغیرہ سے بھی بچاسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں