128

لکھنؤ: جعلی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث 40 افراد ایڈز کا شکار ہوگئے

لکھنؤ’بھارتی ریاست اتر پردیش میں جعلی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث چالیس افراد ایڈز کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر بنگر ماؤ کے ایک جعلی ڈاکٹر نے متعدد لوگوں پر آلودہ سرنج استعمال کی۔ جب ان لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے تو چالیس افراد میں ایڈز کی علامات پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر یادیو نامی ڈاکٹر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ بھارت میں کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جس کے باعث لوگ عطائی ڈاکٹرزکے پاس جانے پر مجبور ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں