131

ماہرین صحت نے کافی کو جگر کیلئے مفید قرار دے دیا

لندن : ماہرین صحت نے کافی کو جگر کیلئے مفید قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے جگر کے کینسر اور اس کے غیرفعال ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی کا استعمال جگر کیلئے مفید ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگزینڈر نے بتایا کہ جگر کے امراض بڑھ رہے ہیں، اس لئے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیا کا من پسند مشروب کافی جگر کے امراض کیخلاف معاون ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں