146

فیس بک نے نئی سہولت متعارف کرا دی

نیویارک : فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کےلیے آواز والے ایموجی متعارف کرادئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی جانب سے نئے فیچر کا اعلان ورلڈ ایموجی ڈے کے موقع پر کیا گیا، جسے ساؤنڈ موجیز کا نام دیا گیا ہے۔

یعنی اب اپ اپنی چیٹس کے دوران کسی کو بھی مختصر آڈیو کلپس کو ویژول ایموجی کے ساتھ منسلک کرکے بھیج سکتے ہیں۔

ساؤنڈ موجی کی ابتدائی لائبریری میں اسٹینڈرڈ ایموجی کے ساتھ ساؤنڈ کیوز جیسے ڈرم رول یا ایول لافٹر جیسے ساؤنڈ ایفیکٹس موجود ہیں، وقت کے ساتھ مزید ساؤنڈ ایفیکٹس اور کلپس بھی شامل کیے جائیں گے۔

اگر آپ ان ساؤنڈ موجیز کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس ویڈیو کو دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں