116

دنیا کی پہلی ’ڈیجیٹل محبت‘ ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت

تصویروں اور فلموں کے بعد اب جذبات بھی ڈیجیٹلی فروخت ہونے لگے۔

پولینڈ میں دنیا کی پہلی ڈیجیٹل محبت ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی، پولینڈ کی ڈیجیٹل انفلوئنسر مارٹا رینٹل نے ایک نامعلوم مداح کو اپنے محبت بھرے جذبات ڈیجیٹل انداز میں فروخت کیے ہیں۔

ڈیجیٹل محبت این ایف ٹی یعنی نان فنجیبل ٹوکن کی صورت میں فروخت کیے گئے ہیں۔

مارٹا ڈیجیٹل جذبات فروخت کرنے والی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو عطیہ کریں گی۔

21 سالہ مارٹا نے کہا ہے کہ وہ جدت اور اختراع میں دلچسپی رکھتے ہوئے مستقبل کی تشکیل کرنا چاہتی ہیں۔

’ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا کی پہلی خاتون ہوں جس نے جذبات کو ڈیجیٹل ٹوکن میں بدلا ہے اور اب ڈیجیٹل محبت کا دور ہے۔ یہ سب حقیقت میں یکساں ہیں کیونکہ جذبات اور احساسات یکساں ہوتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ڈیجیٹل اشیا میں فلمیں ہوں، یادداشتیں ہوں یا تصاویر ہی کیوں نہ ہوں، وہ ہمیشہ ہی قائم رہیں گی۔

واضح رہے کہ مارٹا رینٹل پولینڈ میں بہت مقبول ہیں، ان کے یوٹیوب مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ٹاک ٹاک پر ان کے 24 لاکھ اورانسٹاگرام پر ساڑھے چھ لاکھ فالوورز ہیں، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس رقم کو عطیہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں