214

’شوہر پب جی کھیلنے پر مارتا ہے‘ خاتون نے مقدمہ درج کرادیا

پب جی کے جنون میں خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج دائر کردیا، خاتون کا کہنا ہے کہ ’پب جی کھیلنے پر تشدد نے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان پہنچایا‘۔

دنیا کی چوتھی بڑی موبائل گیم پب جی جسے کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، ان 75 کروڑ میں عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین بھی شامل ہیں۔

پب جی گیم کی وجہ سے اب تک سیکڑوں افراد نے جان کی بازی ہاری ہے تو درجنوں اس گیم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ عرب ریاست میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے پب جی کی خاطر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

یہ واقعہ عرب خبر رساں ادارے اخبار 24 نے کیا تاہم مملکت کا نام واضح نہیں کیا کہ کس ملک میں پب جی نے خاتون کو شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کروانے پر مجبور کیا۔

واقعہ عید الاضحیٰ کے روز پیش آیا جب خاتون کے گھر مہمان آئے اور شوہر نے خاتون سے مہمانوں کےلیے قہوہ بنانے کا مطالبہ کیا لیکن خاتون پب جی کھیلنے میں قہوہ بنانا بھول گئیں۔

مہمانوں کی خاطر تواضح نہ کرنے اور پب جی کھیلنے پر شوہر نے خاتون کی پٹائی کردی تاہم وہ خود مشکل میں پھنس گیا۔

خاتون نے شوہر کے تشدد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی، جس میں کہا کہ مارنے سے انہیں نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔

خاتون نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ شوہر مجھے پب جی کھیلنے سے روکتے ہیں حالانکہ میں گھر کی تمام ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں